تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی

تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز حسیب اللہ خان صفر ، فخر زمان 55 ، بابر اعظم 34 ، سلمان علی آغا 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ حسین طلعت 42 اور محمد رضوان 61 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مہمان ٹیم سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 1 جب کہ جیفری وینڈرسے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم 45.2 اوورز میں 211 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 24، کامیّل مشارہ 29، کپتان کسال مینڈس 34 ، سدیرا سمارا وکرما 48 ، پَون رتنائیکے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم 3، فیصل اکرم 2 ، حارث رؤف 2 جب کہ شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
