صبا قمر کی دوبارہ بھارتی فلموں میں جوہر دکھانے کی خواہش


ایک بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانٹک سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کی وجہ سے بھارت میں شہرت بٹورنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں سنجے لیلا بھنسالی سمیت متعدد بولی وڈ فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے جسے بھارت میں کافی سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے صبا قمر نے ایک بھارتی فلم میں میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 2017 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا نام ’ہندی میڈیم‘ تھا۔
’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کی مقبولیت کے بعد صبا قمر نے ایک انٹرویو میں بھارتی مداحوں کا اپنی تعریفوں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کے بعد بھارت میں انکی اداکاری کو پسند کیا جا رہا ہیں جب کہ اس سے پہلے ان کی فلم ہندی میڈیم کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔ اداکارہ نے ہندی میڈیم کو اپنے کیریئر کو بدلنے والی فلم بھی قرار دیا اور کہا کہ بولی وڈ فلم ان کے لیے اچھا موقع ثابت ہوئیں۔
ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ ابھرتے اور بدلتے ہوئے بولی وڈ میں ان کے پسندیدہ فلم سازوں میں امتیاز علی، وشال بھردواج، انوراگ باسو اور سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔ انہوں نے چاروں فلم سازوں کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بدلتی ہندی فلم انڈسٹری کے بہترین ہدایت کار قرار دیا۔صبا قمر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ ماضی میں ان تمام ہدایت کاروں کے ساتھ کام کریں گی۔
صبا قمر نے کہا کہ ’خدا نے چاہا تو وہ دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے جائیں گی‘۔انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فلمی مواد کے موازنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین مواد قدرے بہتر ہے۔ وہاں پر اب کرداروں کو حقیقی روپ دیا جانے لگا ہے جب کہ پاکستان میں ابھی اس طرح کا مواد تیار نہیں ہو رہا اور نہ ہی وہاں بولڈ مناظر شوٹ کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھارتی فلموں میں موقع ملے تو میں زیادہ بولڈ کردار ادا کروں گی چونکہ پاکستان میں بولڈ اداکاری کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

Back to top button