صحافی سے بدتمیزی،سلمان خان کو عدالتی سمن جاری

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کو سامنا ہے، سلمان خان کو صحافی کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے مبینہ طور پر ایک صحافی اشوک پانڈے کیساتھ بدتمیزی کی ، جس پر ممبئی میں اندھیری مجسٹریٹ کی عدالت نے نہیں سمن جاری کیا ہے ۔جس کے مطابق سلمان خان کو صحافی کی طرف سے 2019 میں دائر مقدمے میں 5 اپریل کو طلب کیا گیا ہے ، ان پربھارتی پینل کوڈ سیکشن504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ادھر کالے ہرن کے شکار کے کیس میں راجستھان کی ہائیکورٹ نے مذکورہ مقدمے کی 2 درخواستوں کو جودھ پر ڈسٹرکٹ کورٹ سے ہائیکورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہیں۔
یاد رہے کہ کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان نے ہائیکورٹ میں ایک درخواست دی تھی ، جس میں مذکورہ دونوں درخواستوں کو ہائیکورٹ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاکہ تینوں پر سماعت ایک ہی جگہ پر ہوسکے۔
