مسٹر پرفیکشنسٹ بن کر عامر خان نے خود کو کیسے تباہ کیا؟

 

اپنی پرائیویٹ اور پروفیشنل لائف کو الگ الگ رکھنے والی شخصیات کو ہی دنیا میں زیادہ کامیاب قرار دیا جاتا ہے

، لیکن بہت سے مالدار لوگ پروفیشنلزم کے چکر میں اپنی ذاتی زندگی بھی تباہ کر بیٹھتے ہیں، ایسا ہی کچھ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے بھارتی گجنی سٹار عامر خان نے بھی اپنے ساتھ کیا ہے، عامر خان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شوبز لائف کی خاطردو بیویوں کو بھی قربان کر دیا، انکا کہنا ہے کہ میں اپنی پروفیشنل لائف کی وجہ سے دونوں بیویوں سے انصاف نہیں کر پایا۔ عامر خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انٹرویو میں اپنی دوسری شادی ٹوٹنے کا سبب بھی بتایا۔ عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ کیریئر بنانے کے چکر میں کرن راؤ کو بھی مناسب وقت نہیں دے پاتے تھے اور ذیادہ تر وقت شوبز کے معاملات میں مصروف رہتے تھے، اداکار کے مطابق وہ یہ سمجھتے رہے کہ کرن راؤ انکو سمجھتی ہیں اور مگر ایسا نہیں تھا۔ انہیں وقت نہ دے پانے کی وجہ سے ہمارے ازدواجی تعلقات بگڑنے لگے جس کا ذمہ دار وہ خود کو سمجھتے ہیں۔

عامر نے کرن راؤ سے طلاق کا سبب اپنی مصروفیات بتائیں، انہوں نےبدوسری شادی بارے چہ مگوئیوں پر کوئی واضح بات نہیں کی، عامر نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ تب وہ کیریئر بنانے میں مصروف تھے، جس وجہ سے وہ اہلیہ اور بچوں کو وقت نہیں دے پاتے تھے۔ اداکار نے کہا کہ وہ اتنے مصروف ہوتے تھے کہ وہ بھول جاتے تھے کہ گھر پر بچے اور بیوی ان کے منتظر ہیں، وہ محض 18 برس کی عمر میں شوبز میں آئے تھے، اور ان پر اپنا نام اور مقام بنانے کا بھوت سوار تھا، یہی وجہ ہے کہ عامر خان نے اپنی ازدواجی زندگی کی بجائے اہنے کیریئر کو زیادہ اہمیت دی۔ دوران انٹرویو مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ اب ان کی بڑی بیٹی 23 برس کی ہو چکی ہے، جس نے ذہنی مسائل کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا۔ اب وہ ان کے ساتھ ہیں مگر انہیں افسوس ہے۔کہ جب وہ 4 سال کی تھیں تب وہ انہیں بطور والد بالکل وقت نہیں دے پائے تھے۔

عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اب 25 برس کے ہو چکے ہیں اور بہادری سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن جب وہ معصوم تھے، تب وہ انہیں بھی وقت نہیں دے پائے تھے، عامر نے اپنے بیٹے جنید خان کے حوالے سے بتایا کہ وہ جلد ہی اداکاری کا آغاز کریں گے۔ بالی ووڈ سٹار کے مطابق ان کے بیٹے نے اب تک 20 آڈیشن دیے ہیں، جن میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا ہڑا مگر اب انہیں ایک اچھے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور جلد ہی جنید اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آ گئے

خیال رہے کہ عامر خان نے جولائی 2021 میں کرن راؤ سے دوسری شادی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، کرن اور عامر کی جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے، شادی ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کو ایکساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ دونوں اب تک ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے ہیں۔ کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے، جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے انہیں 2011 میں بیٹا آزاد خان ہوا تھا۔

How did Aamir Khan destroy himself? showbiz Urdu News

Back to top button