کورونا کے وارجاری،ایک ہی دن میں مزید168کیس رپورٹ

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد تھی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بالترتیب 6.11 فیصد، 5.51 فیصد اور 3.99 فیصد تھی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے ایک شخص کے انتقال ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر اور این سی او سی کے رکن ڈاکٹر شہزاد علی نے بتایا کہ کیسز بڑھتے اور کم ہوتے رہیں گے کیونکہ وائرس کے نئے تناؤ کی آمد کے ساتھ منتقلی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 40 سے 60 سال کی عمر کے صحت مند افراد کو وائرس سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر ایسے افراد وائرس سے متاثر ہوگئے تو انہیں بڑی پیچیدگیوں اور علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ تاہم 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور بلڈ پریشر، ذیابطیس، گردے سے متعلق مسائل اور کینسر میں مبتلا افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی گرمیوں سے قبل کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا لیکن صورتحال قابو میں تھی۔این سی او سی کے رکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اموات کی تعداد کم ہے۔ڈاکٹر شہزاد نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے پہلے ہی لوگوں
کو صحت کی سہولیات اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی تجویز دی تھی۔

Back to top button