بھارتی صارفین ’’سپاٹی فائی‘‘ پر آگ بگولا کیوں ہوگئے؟

گانوں کے مقبول آڈیو پلیٹ فارم سپاٹی فائی نے گانوں کا لائسنس معطل ہونے پر 100 کے قریب بھارتی گانوں کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق گانوں کو ہٹانے کی وجہ نیا معاہدہ نہ ہونا ہے۔
اگر آپ بھی بالی ووڈ گانے سننے کے شوقین ہیں تو بُری خبر یہ ہے کہ آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس اسپاٹی فائی نے 100 سے زائد بالی ووڈ گانے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیئے ہیں۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مشہور فلم ’رئیس‘ کا گانا ’ظالمہ‘ کے علاوہ فلم بار بار دیکھو کا گانا ’کالا چشمہ‘ جیسے متعدد مشہور گانوں کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ میں بالی وڈ گانے ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان گانوں کو کاپی رائٹ کے مالکان کے ساتھ معاہدے کے مسائل کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔
سپاٹی فائی نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دنیا بھر کے تمام گانوں اور پاڈکاسٹ تک رسائی نہیں دیتا، کسی بھی اسٹریمنگ ایپ کی طرح اسپاٹی فائی مواد حاصل کرنے کے لیے معاہدے طے کرتا ہے۔
پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ہٹانے جانے والے گانوں کے مالکان سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ طے نہیں ہو پایا، یہ بالکل نیٹ فلکس کی طرح کام کرتا ہے، اگر مالکان کے ساتھ معاہدہ ختم ہوجائے تو مواد کو ہٹا دیا جاتا ہے۔
آڈیو پلیٹ فارم سے گانے ہٹائے جانے کے بعد متعدد بھارتی مداحوں نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپاٹی فائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارف منا نے کہا کہ سپاٹی فائی کی جانب سے انتہائی مقبول گانوں کالا چشمہ اور دارو دیسی کو لسٹ سے نکالنا سمجھ سے بالاتر ہے، کیوی نامی صارف نے لکھا کہ ابھی رواں سال مارچ کا مہینہ ہے جبکہ سپاٹی فائی کی وجہ سے میں اس سال سے نفرت کرنے لگی ہوں۔
فیریا نامی صارف نے لکھا کہ پہلے رام لیلا، پھر باجی رائو مستانی اور اب اومکارا کے گانوں کا سپاٹی فائی سے ہٹنا بہت خوفناک ہے خاص طور پر دیسی لڑکیوں کے لیے یہ بہت بھیانک ہے۔
جی جی نامی صارف نے لکھا کہ سپاٹی فائی پر بھارتی گانوں کے بغیر میں رومانوی زندگی نہیں گزار سکتا ، باجی رائو مستانی کے گانے نکالنے پر بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ قابل ضمانت میں تبدیل

Back to top button