فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ

فلیٹ برن نامی یہ آلہ اتنا ارزاں ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔ اس کے تمام اجزا تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کئے گئے ہیں جن پر کم لاگت آئی ہے۔ روایتی سینسر بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہوتے ہیں جبکہ فلیٹ برن ایک بہترین ایجاد ہے۔
ایم آئی ٹی کی سینس ایبل لیب سے وابستہ کارلو ریٹی اور ان کے ساتھی اس کے موجد ہیں۔ اس ٹیم نے دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں میں اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے ’سٹی اسکینر‘ مںصوبے کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت اور دیگرتفصیلات معلوم کی جاسکیں۔
ماہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے اس پر کام کررہے تھے اور اب اس کا پہلا نمونہ سامنے آیا ہے۔
