2ہزار یورو کا گلدان 80 لاکھ یورو میں کیسے نیلام ہوا

فرانس میں دو ہزار یورو مالیت کا گلدان حیران کن طور پر 80 لاکھ یورو میں نیلام ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے قریب ہی واقع نیلام گھر میں رکھا عام سا گلدان تقریباً 80 لاکھ یورو میں نیلام ہوا۔
رپورٹس کے مطابق نیلام گھر انتظامیہ اور بولی لگانے والے افراد گلدان کو 18 ویں صدی کا گلدان سمجھتے رہے، جو درحقیقت چین سے خریدا گیا نیلے نقش و نگار کا حامل ایک معمولی گلدان تھا، جسے ایک خاتون نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے سامان کو نیلامی کیلئے بھجوایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گلدان اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زیادہ قیمت 77 لاکھ یورو (1 ارب 70 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت ہوا ہے، جب کہ نیلام سینٹر کا معاوضہ شامل کرکے اس گلدان کی قیمت 91 لاکھ یورو سے زائد بنی۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ گلدان 200 سال قدیم ہوا تو یہ واقعی ایک اہم نایاب شے ہوسکتی تھی۔
