گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کیلئے روبوٹک آرم کی تیاری

ڈنمارک میں گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کے لیے روبوٹک بازو تیار کر لیا گیا ہے، جس کو گیس سٹیشن پر بھی گاڑیوں کی فیولنگ کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں صرف فن لینڈ میں ایک فیول اسٹیشن ایسا ہے جہاں پر آپ روبوٹ کے ذریعے اپنی کار میں ایندھن ڈلوا سکتے ہیں۔

2018 میں شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں یہ تھرڈ جنریشن آٹو فیول روبوٹک آرم گزشتہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے آزمائشی طور پر کام کر رہا ہے اور اسکینڈے نیویائی ملک ڈنمارک کی کمپنی اسے پبلک ٹیسٹنگ کے لیے اس سال شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

حالانکہ ابھی ری فیولنگ روبوٹ کے بڑے پیمانے پر شروع ہونے میں کچھ وقت درکار ہے لیکن یہ یقین ہے کہ جب یہ مکمل آزادانہ طور پر کام کرے گا تو یہ نہایت ہی مفید ہونے کے ساتھ گاڑیوں کے لیے بہت سی آسانیوں کا سبب بنے گا۔

نوازالدین صدیقی اہلیہ کے بعد بھائی کے الزامات کی زد میں آگئے؟

Back to top button