پی ٹی آئی سینئر رہنما شعیب صدیقی کی ن لیگ میں شمولیت

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شعیب صدیقی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، پارٹی ذرائع کے مطابق پی ایم ایل ن کی جانب سے شعیب صدیقی کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے بھی نوازا جائیگا، اس موقع پر شعیب صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت تحریک انصاف ہی نہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں لیاقت اور دیانتداری کا کوئی معیار نہیں، معیار صرف اور صرف رشوت ہے، اس وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کی تحریک، کارکنوں اور منشور سے دور کا بھی تعلق نہیں، پنجاب میں کرپشن اور اقربا پروری انتہا پر ہے۔
مرکزی رہنما شعیب صدیقی نے کہا کہ 4 سال بعد بھی وزیراعلیٰ کو علم ہی نہیں کہ کس کارکن نے تحریک انصاف کیلئے کیا قربانیاں دیں؟ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پنجاب حکومت نے یکسر نظر انداز کر دیا۔
شعیب صدیقی کے مطابق جتنا نقصان بزدار حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو پہنچایا، وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے اور پارٹی کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں،اس بحران کا آغاز 4 سال قبل بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے شروع ہوا۔
