شیروں کی قوم کا سردار نواز شریف جیسا گیدڑ ہو گا تو وہ ہار جائے گی

تفصیلات کے مطابق سوات میں وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کوایک مرتبہ پھر سے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ تین چوہے اکٹھے ہو کر میرا شکار کرنے نکلے ہیں۔

مجمع عام سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو گیدڑ سے تشبیہہ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سو گیدڑوں کی ایک قوم کا سردار شیر ہوگا تو وہ قوم جیت جائے گی جبکہ سو شیروں کی قوم کا سردار نواز شریف جیسا گیدڑ ہوگا تو وہ قوم کبھی جیت نہیں سکے گی.

Back to top button