قوم چوروں لٹیروں کو این آراونہ دینے کا فیصلہ کرچکی

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ہوں میرے سینے میں بہت سے راز ہیں ، اگر میں راز کھول دوں تو مخالفین منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ایک حلف کا پابند ہوں جس کے باعث ان رازوں سے پردہ نہیں ا ٹھا سکتا، میں جانتا ہوں کہ حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کہاں ہو رہی ہے، کون منصوبہ بندی کر رہا ہے، مزید وضاحت نہیں کرنا چاہتا، کیا قوم عمران خان کو جھکنے نہیں دیں گے، وہ بولی لگاتے ہیں، لوگوں کے ضمیر خرید لیتے ہیں، وہ سب ایک ہو گئے ہیں، وزیراعظم ان کے خلاف تنہا کھڑے ہیں،ان کی نشست، ان کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے۔
تحریک انصاف کے امر بالمعرف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا1947 میں جب قوم جاگی تو پاکستان بنا تھا ، قوم کھڑی ہوئی تو 1965 میں بھارت کو گھنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ اپوزیشن رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ این آر دو تو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے،کیا کرسی کی خاطر این آر او دے دیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ چوروں لٹیرں کو این آر او نہیں دینا، نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو این آر او دنہیں ملے گا،مخالفین کا ایجنڈا ایک نہیں ، منشور ایک نہیں ، منزل ایک نہیں ،صرف عمران خان کے بغض میں ایک ہو چکے ہیں،
انکا کہنا تھانواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو این آر او نہیں ملےگا۔مخالفین کا ایجندڈا ایک نہیں، منشور ایک نہیں، منزل ایک نہیں، صرف بغض عمران میں سب ایک ہوچکے ہیں، آج پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

Back to top button