ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سات سال سے التوا ہی ہو رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر کمنٹس آنے تھے، الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔

انور منصور آ تو گئے ہیں لیکن انہیں شدید بخار ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج میں دلائل دینا چاہتا ہوں، جس پر معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انور منصور نے کراچی سے آنا ہوتا ہے۔

Back to top button