منحرف رکن احمد حسین دیہڑ نے غلط خبر کی مذمت کر دی

پاکستان تحریک انصا ف کے منحرف ممبر قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے اپنے متعلق ایک چینل کی غلط خبر کی پرزور مذمت کی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں احمد حسین دیہڑ کا کہنا ہے کہ کل ایک چینل نے میرا انٹرویو لیا، اس میں انہوں نے ایک ایک کلپ دکھایا. انہوں نے کہا کہ جو کلپ دکھایا گیا اس میں کسی وقت کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بےغیرتی ہے. انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہتا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے، یہاں تک کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو ارطغرل بھی کہا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ عمران خان 7 ممبران صوبائی اسمبلی کو تحریک انصاف کا حصہ بنا رہے ہیں جو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے تھے. انہوں نے بتایا کہ میرے خوابوں کا محل اسی وقت ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے. احمد حسین دیہڑ نے بتایا کہ اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے چینل کو بتائی جس پر چینل کی جانب سے میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا. احمد حسین ڈیہڑکا یہ بھی کہنا تھا کہ فقرے توڑ کر صرف یہی بات لگائی کہ ’عمران خان کو چھوڑنا‘ جو ایک غلط خبر ہے جس کی میں پرُزور مذمت کرتا ہوں.
حکمران جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایسی غلط خبر لگائی گئی جس کا مجھے بہت دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے، یہ زرد صحافت ہے. احمد حسین دیہڑ کا مزید کہنا تھا کہ میرے مطالبات وہی ہیں، جو میں نے دوسرے چینلز پر دیے. انہوں نے کہا کہ میں اپنی اسی بات پر قائم ہوں، میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، اور سازش کرنے والوں سے یہی کہوں گا کہ خدا کے لیے باز رہیں.
