نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد کے مطابق کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے، فوج کے خلاف بات کرنا سازش کے زمرے میں آتا ہے ، آئین اور قانون میں اس کی سخت سزا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں بڑے واضح طور پر لکھا ہے کہ حکومت گرانے میں کوئی سازش نہیں ہوئی ہے۔
شہباز شریف کے مطابق اس کے بعد اب کوئی ابہام نہیں رہ جاتا ، مداخلت کا سازش سے کیا تعلق ہے، عمران خان 7 مارچ کو آنے والے خط پر 28 مارچ تک منہ پر تالے ڈالے کیوں بیٹھے رہے، اگر کوئی سازش تھی تو پہلے ہی معاملہ کیوں نہیں اٹھایا لیکن جب انہیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور اپنی شکست کا یقین ہوگیا تو سازش کا ڈرامہ رچا دیا۔
وزیراعظم کے مطابق سڑکوں پر انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، انتقام ہماری ڈکشنری میں ہے نہ ہی اس کا ہمارے پاس وقت ہے لیکن قانون اپنا راستہ بنائے گا اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی ، فرح کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آئینی اور قانونی جنگ لڑی ، جدوجہد کے نتیجہ میں پہلی بار حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، سابق حکومت نے کرپشن اور ناتجربہ کاری سے معیشت پر کاری ضرب لگائی اور سفارت کاری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم روس سے 30 فیصد سستی گیس اور تیل لینے کی بات میرے علم نہیں ہے کہ ایسی کوئی بات چیت ہوئی لیکن میں اسے بھی چیک کرائوں گا ، ماضی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے گئے، سعودی عرب اور چین کو ناراض کیا گیا، اب دورہ سعودیہ سے بہت اُمیدیں ہیں۔

Back to top button