پاک ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاکستان ائیرفورس کا تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے. میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان پاکستان ایئر فورس نے بتایا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا. انہوں نے بتایا کہ گرنے والے تربیتی طیارے کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں. ترجمان پاکستان ایئر فورس کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک زمین پر کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ائیر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے.
