پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کرلیں

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 27 مارچ کو ہونیوالے جلسے کے لیے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈی جے بٹ نے کہا ہے کہ وہ مفت سروسز فراہم کریں گے۔
ڈی جے بٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ کیلئے خدمات طلب کی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ سروسز فراہم کے پیسے نہیں لیں گے لیکن ساؤنڈ سسٹم کی رقم مارکیٹ کے حساب سے ہوگی، پریڈ گراؤنڈ پر حد نگاہ تک ساؤنڈ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔
ڈی جے بٹ نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے ان کو کوئی گلہ شکوہ نہیں اور ماضی کی زیادتیوں کو انہوں نے معاف کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے اسلام آباد دھرنے کے پیسے مجھے نہیں دیئے گئے۔
دسمبر 2020 لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھی ان کی خدمات حاصل کی گئیں لیکن جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے ڈی جے بٹ کو حراست میں لے لیا۔
ڈی جے بٹ کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے وہ عمران خان کی دل سے قد ر کرتے ہیں اور تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ماضی کی چپقلش کو بھلا چکے ہیں۔

Back to top button