نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف اپیل

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اپنی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، عدالت نے ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا و جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کیخلاف آج ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، نور مقدم کے والد شوکت مقدم کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
اراکین قومی اسمبلی کا وزیراعظم پرمکمل اعتماد کا اظہار
عدالت نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا، ٹرائل کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر، عصمت آدم، خانساماں جمیل اور تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت تمام 9 ملازمین کو بری کردیا تھا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس کے مرکزی مجرم کی سزائے موت کے خلاف بھی اپیل آگئی ہے، ریکارڈ منگواتے ہیں پھر ریکارڈ سے ہی آپ کو بتانا ہے۔
