آشیانہ ریفرنس، وعدہ معاف گواہ نے شہباز شریف کو کلیئر قرار دیدیا

آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرﺅف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہباز شریف کو کلیئر قرار دے دیا، وعدہ معاف گواہ اسرار سعید بھی شہباز شریف کو کلیئر قرار دے چکے ہیں، عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

امیتابھ کیساتھ بطور چائلڈ سٹار کام کرنیوالی اداکارہ کی منگنی ہوگئی

Back to top button