چھوٹی سی ایلیٹ کلاس کیلئے عالمی طاقتوں کو خوش نہیں کر سکتے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک اپنے شہرویوں کی حفاظت نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کی خارجہ پالیسی آزاد نہ ہو، آج دنیا کا طاقت ور ملک ہم سے پوچھتا ہے کہ آپ نے روس کا دورہ کیوں کیا؟

اسلام آباد میں سیکیورٹی سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل کی تجارت کر رہا ہے، امریکی سیکرٹری خارجہ کا بیان ہے کہ ہم بھارت کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ ایک آزاد ملک ہے تو پھر ہم کیا ہیں؟

آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وزیراعظم دینگے

انھوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان کی ایشیا میں مثال دی جاتی تھی، کسی بھی ملک کے لیے خودار خارجہ پالیسی ضروری ہے، ہمارے ملک میں تھوڑی سے ایلیٹ کلاس کے مفادات کے لیے ملک بھر کے عوام کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں آزاد خارجہ پالیسی بنائی ہے، ہماری حکومت کی غلطی یہ ہے کہ ہم نے عالمی طاقتوں کو یہ تاثر نہیں دیا کہ ہم آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکے۔

Back to top button