اسلام آباد میں ایف سی کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن عامہ کیلئے فرنٹیئر کور کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 1000ایف سی جوانوں کی تعیناتی کی سمری کابینہ کوبھجوادی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے سے تعینات ہے جبکہ ایف سی کے اضافی جوان رینجرز کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج بلاسکتے ہیں

خیال رہے کہ وفاقی حکومت پارلیمنٹ ہاؤس،ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں پررینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کااعلان کرچکی ہے۔

Back to top button