شادی کے باوجود حریم شاہ کا بلاول سے اظہار عشق

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حال ہی میں شادی کر لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے اظہار عشق کر دیا ہے۔ حریم شاہ نے بلاول کی ایک حالیہ تقریر میں’کانپیں ٹانگنے‘ والا جملہ بولنے پر حکومتی تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے حریم نے پی پی پی کے چیئرمین سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
حریم کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ہے اور اگر انہوں نے اردو کا کوئی جملہ الٹا بول بھی دیا ہے تو اس میں ایسی کونسی بات ہے جس پر طوفان کھڑا کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو اپنی ہر دوسری تقریر میں الٹے جملے بولتے ہیں لہذا انہیں بلاول پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے 8 مارچ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے ’عوامی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے غلطی سے بول دیا تھا کہ ان کے لانگ مارچ سے حکمرانوں کی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں’۔
بلاول بھٹو دراصل ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ کہنا چاہ رہے تھے مگر ان کی زبان لڑا کھڑا گئی تھی۔ بلاول بھٹو کا یہ جملہ کئی دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ حکومتی لوگوں نے بھی اسکا مذاق اڑایا اور وزیر اعظم عمران خان نےبھی اپنی تقریروں میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بار بار استعمال کیا۔ لوگوں کی جانب سے بلاول بھٹو کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک سے پڑھے ہوئےہیں اور اگر انہوں نے غلطی سے اُلٹا جملا بول بھی دیا تو کون سا طوفان آگیا، ان کی بات کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آگیا تھا مگر اس کے باوجود ان کا مذاق اڑایا گیا۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے سیاستدان خود بھی ٹھیک طرح سے اردو نہیں بول پاتے اور یہ کہ کوئی بھی سیاستدان اتنا اچھا پڑھا لکھا نہیں، وہ خود بھی درست اردو نہیں بولتے۔
پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے
حریم نے کہا کہ قرآن پاک میں دوسروں کا تمسخر اڑانے سے منع کیا گیا ہے اور لوگوں کو بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ملک کے نوجوان اور خوبصورت ترین وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔انہوں نے بلاول بھٹو کو پڑھا لکھا،نوجوان اور خوبصورت قرار دیتےہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں بلاول بھٹو کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔ اس ویڈیو سے قبل بھی حریم شاہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کی ٹوٹی پھوٹی اردو کو سب سے منفرد انداز کی اردو قرار دیتی آ رہی ہیں۔
حریم شاہ ماضی میں بلاول بھٹو سے شادی کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکی ہیں اور کہہ چکی ہیں کہ اگر پی پی چیئرمین چاہیں تو وہ ان سے شادی بھی کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم اب حریم شاہ خود شادی کر چکی ہیں اور آج کل لندن میں قیام پذیر ہیں۔
