فافن کا انتخابی نتائج کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد فارم 45 اور 47 کے درمیان فرق اور بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات پر بڑھتے ہوئے تنازع کے پیشِ نظر غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی نتائج کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فافن عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے 3 مراحل پر مشتمل طریقہ کار تجویز کیا ہے۔
ایک بیان میں فافن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر زور دیا کہ وہ عام انتخابات کے نتائج کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے مناسب قانونی فورم پر چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کی
جانچ پڑتال کرے۔
