بجلی فی یونٹ 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست کی ہے کہ بجلی 5 روپے فی یونٹ تک مہنگی کی جائے.
ایجنسی نے گزشتہ مہینے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا ہوئی جبکہ کوئلےسے 31.70 فیصد اور فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی. بتایا گیا ہے کہ پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 11.36 فیصد اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے.
گھی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
علاوہ ازیں جوہری ایندھن سے بھی 12.53 فیصد بجلی پیدا کی گئی. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فروری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی. نیپرا نے بتایا کہ سی پی پی اے نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 99 پیسے کے حساب سے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت 31 مارچ کو ہو گی.
