فواد چودھری کےوارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔نیب ذرائع کے سابق وزیر فواد چودھری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں۔فواد چودھری کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔فواد چودھری کیخلاف جہلم تا پنڈدادنخان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی ۔سابق وزیر پر منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ اورزمین خریدنے کا الزام ہے ۔
نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 13نومبرکو طلب بھی کیا تھا ۔چیئرمین نیب نے حکم جاری کیا کہ فواد چودھری کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے گرفتارکیاجائے۔سابق وزیر کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ لیاجائے
گا۔
