ملکی سیاسی صورتحال پر فواد چودھری کا دلچسپ ٹوئیٹ‌

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ ٹوئیٹ شیئر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے جوناتھن سوئفٹ کے مشہور ناول Gulliver’s Travels کا سرورق پوسٹ کیا گیا جس میں ایک دیو قامت شخص کو بہت سارے چھوٹے لوگوں نے ساحل کے کنارے رسیوں سے باندھ رکھا ہے۔

عمران کی حمایت پر ریحام خان کی فنکاروں پر تنقید

فواد چودھری نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے اور ہیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخص کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button