حکومت پیٹرول ڈیلرز کو 7 روپے کمیشن دینے پر رضامند ہوگئی
پیٹرول ڈیلرز ایسو سی ایشن نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی، حکومت پیٹرول، ڈیزل پر 7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 5 پیسے مزید مہنگا
پیٹرول ڈیلرز ایسو سی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، مذاکرات کا پہلا روز ڈیڈ لاک کا شکار ہوا، مگر دوسرے رائونڈ میں اتفاق رائے ہوگیا۔
یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر آج ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔