حکومت بچ سکتی ہے، عمران خان کا وزیراعظم رہنا مشکل ہے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے لیکن عمران خان کا وزیراعظم رہنا اب مشکل لگ رہا ہے. جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے تو اس پر رپنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صورت حال بڑی افسوسناک ہے کیونکہ یہ سب جمہوریت کے تقاضوں کے تحت ہونا چاہیے تھا لیکن اب حکومت کا بچنا مشکل لگ رہا ہے.
حکومت بچ سکتی ہے، عمران خان کا وزیراعظم رہنا مشکل ہے
انہوں نے کہا کہ اگر یہی سب ہوا تو آخر حکومت کیسے بچ پائے گی. ان کا کہنا تھا کہ کچھ سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ اگر مشیر ٹھیک ہوئے تو ایسا فیصلہ ہو سکتا ہے جس سے جمہوریت بھی بچ سکتی ہے اور پاکستان بھی بچ سکتا ہے. انہوں نے کہا حکومت تو بچ سکتی ہے مگر عمران خان کا وزیر اعظم رہنا مشکل لگ رہا ہے. مقبول صدیقی نے کہا کہ جب 100 سے زائد کارکن لاپتا ہوں اور بنیادی سہولیات کے حصول میں بھی رکاوٹ ہو رہی ہو تو حکومت میں شمولیت اور وزارتوں میں شمولیت اب ایم کیو ایم کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی اور ہمیں ابھی بہت سارے فیصلے کرنے ہیں۔
ماضی میں ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہ کیے جانے کی وجہ سے کچھ شکوک و شبہات ہیں لیکن اگر پیپلز پارٹی ہمارے مطالبات کو ماننے اور عمل کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ان علاقوں کا شیئر لینے کی ضرورت ہے جہاں سے ہمارا گزشتہ 35سال سے مینڈیٹ ہے، یہ ہمارا حق اور پیپلز پارٹی کا فرض ہے کہ ہمیں ان علاقوں کا شیئر دیا جائے.
