آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر ایک بیان میں انکا کہنا تھا میں ملک کی قومی اسمبلی کا نگراں ہونے کے ناطے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا اور آرٹیکل95 اور قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس 2007 کے رول 37 کے تحت کارروائی ہو گی۔

سعید غنی کا وزیر اعظم کو توبہ کرنے کا مشورہ

یاد رہے کہ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ جس پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے 86 اراکین کے دستخط ہیں۔ تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

Back to top button