غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو جانا ہوگا،نوکمپورومائز

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز ہوگا۔افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد نوکمپرومائز، پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات
بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیرقانونی ایلین کے بارے میں ہے، چاہے وہ جس بھی ملک سےتعلق رکھتے ہوں۔
