عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج، مظاہرے

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف لاہور، پشاور، راولپنڈی، کراچی سمیت شدید احتجاج کیا، جبکہ سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد پولیس کی بڑی تعداد نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور اس وقت پولیس اور کارکنوں میں تصادم جاری ہے، جبکہ لاہور بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ، جیل روڈ سے لے کر بابو صابو تک سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پولیس نے فیض آباد میں جمع ہونے والے کارکنوں کو آنسو گیس شیلنگ اور پتھرائو سے منشتر کر دیا جبکہ راولپنڈی میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا، مری روڈ پر بھی کارکنوں نے بڑی تعداد میں نعرے بازی کی اور املاک کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ

Back to top button