اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،پاکستان

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کاکہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا انتہائی اہم دور ہ کررہے ہیں، وہ چینی صدرشی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے, بیجنگ میں بی آرآئی کے اہم فورم سے خطاب میں وہ تجارت کے فروغ اورسرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کےوژن سے فورم میں شامل مندوبین کوا ٓگاہ کریں گے ۔
نگران وزیرخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور سعودی عرب کا مؤقف نہیں بدلا، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جس کا
کیا PMLNمینارِ پاکستان پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کر سکے گی؟
دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
