سینئر صحافی خالد چوہدری انتقال کر گئے

سینئر صحافی، لاہور پریس کلب کے لائف ممبر خالد چودھری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج جی فیز فائیو ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم سحر رشید، میجر(ر)حامد رشید اور ڈاکٹر شاہد رشید کے بھائی اور روزنامہ جنگ لاہور کے سینئر صحافی پرویز بشیر کے ماموں تھے۔ جنازہ آج بروز پیر ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 109/7 گلی نمبر 16 بلاک جی فیز فائیو ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور سے اٹھایا جائے گا۔

نمازجنازہ بعد نماز ظہر بوقت 1:30 بجے جامع مسجد ٹی بلاک فیز ٹو ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان لاہور میں ہو گی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

نئی ایم کیو ایم ڈگی میں پڑی سٹپنی

 خالد چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خالد چودھری مرحوم نے آنے والی نسلوں کے لئے قابل قدر صحافتی ورثہ چھوڑا ہے۔

Back to top button