لیفٹیننٹ کرنل لئیق کواغوا کے بعد شہیدکردیا گیا
پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں شہیدکر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور13 جولائی جولائی کی رات زیارت کےقریب سے اغوا کیا تھا، دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کےکزن عمرجاویدکوبھی اغوا کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن عمرجاویدکے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی تھی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔
عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولا بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی، دہشت گرد مغوی عمر کو لےکر فرار ہو گئے، بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کوپکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانےکے لیے تیار اور پرعزم ہیں۔