لانگ مارچ، حمزہ، مریم کیلئے بم پروف گاڑیوں کی تیاری

ن لیگ کے مہنگائی مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے لیے بم پروف گاڑیوں کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ن لیگ کے شیڈول مہنگائی مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماؤں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لئے ممکنہ حفاظتی امور کے پیش نظر خصوصی گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔

رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچ گئی ہیں، بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب ہیں، دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے الگ الگ گاڑیوں ریلی کی قیادت کرینگے۔

وزیراعظم کے نیچے سے پوری پارٹی کھسک چکی ہے

اس حوالے سے لیگی قائدین کے لیے بڑا کنٹینر بھی تیار کیا گیا ہے جس میں سائونڈ سسٹم اور کیمرے نصب کیے گئے ہیں، قائدین مجمعے سے کینٹنر پر خطاب کرینگے۔

Back to top button