آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وزیراعظم دینگے
تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے لیکن کسی نے وزیر اعظم عمران خان سےاستعفیٰ مانگا نہ وہ دینگے، گیم آخری گیند تک جائیگی، جب گیم پلٹے گی تو سب دیکھیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاوفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے، خط کل پارلیمان میں رکھیں گے، عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے، کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا، آگے جو ایونٹس ہوں گے ان میں انہی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے، اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔
فواد چوہدری سے صحافی نےسوال کیا کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورعمران خان کی2بارملاقات ہوئی ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی وزیراعظم سے دو بار ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف اداروں کو فتح کرنے کی چکر میں رہتے تھے۔
شہباز گل نے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اور فرخ الطاف کی اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق سوال پر کہاہر ایک نے اپنا جواب خود دینا ہے اور فیصلہ خود کرنا لیکن جہلم اور جہلم کے عوام کی نمائندگی فواد چوہدری کر رہے ہیں، وہ سامنے ڈٹ کے کھڑا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا جو لوٹے وہاں گئے ہیں، یہ سوال اب نسلوں تک کرنے پڑے ہیں، آج جو لوٹے جا کر بیٹھ گئے ہیں، ان کی بھی تیسری نسل کو جواب دینے ہیں۔
ملکی سیاسی صورتحال پر فواد چودھری کا دلچسپ ٹوئیٹ
دھمکی آمیز خط کے حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاعمران خان کو سوفٹ سگنلز تو بہت دیر سے دیے جارہے تھے کہ آپ ہمیں پسند نہیں ہیں، پھر بھی جب انہوں نے سرنہیں جھکایا تو آخر یہ سخت قسم کا خط لکھنے کی کوشش کی گئی۔ انکا کہنا تھا ہ پاکستان کے عوام کو بات واضح بتادیں کہ عمران خان جو قیمت ہوگی دے گا لیکن وطن اور قوم کی خود داری پر سر نہیں جھکائے گا۔