اراکین قومی اسمبلی کا وزیراعظم پرمکمل اعتماد کا اظہار

حکومتی اراکین قومی اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، آج وزیراعظم سے مختلف اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کرنیوالوں میں لال چند، شنیلا روتھ، جے پرکاش، جمشید تھامس، چودھری محمد عدنان، اعجاز خان جازی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، صالح محمد، مجاہد علی، ملک انور تاج، ناصر خان موسیٰ زئی، شہریار افریدی، ملک فخر زمان خان، خرم شہزاد، روبینہ جمیل، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، ظہور حسین قریشی، وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان اور دیگر شامل تھے۔
ملاقاتوں کے دوران متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، عمران خان نے اراکین کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ حالیہ جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شمولیت سے لگایا جا سکتا ہے، حکومت نے ہمیشہ غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھاری سبسڈی برداشت کی ہے۔
پی ٹی آئی سینئر رہنما شعیب صدیقی کی ن لیگ میں شمولیت
عمران خان کے مطابق ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا گیا، سرکاری اخراجات کو کم کیا گیا، تاکہ وہی پیسہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے، کرونا وبا نے بین الاقوامی معیشت کو نقصان پہنچایا تاہم ہماری حکومت کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔
وزیراعظم کے مطابق زراعت، تعمیرات، بڑی صنعتوں، برآمدات اور ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ہماری سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔
