مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق سے ان کے دوپٹے سے ناک پونچھنے پرمعافی مانگ لی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی رکن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے غیر ارادی طور پرناک پونچھنے کی غلطی قبول کر لی، اور ثانیہ عاشق سے معافی مانگ لی.

دو روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں مفتاح اسمٰعیل کو ساتھی رہنما ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک اور منہ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں ن لیگی رہنمامریم نواز کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کے پیچھے کھڑے تھے، اس دوران مفتاح اسماعیل نے ساتھی رہنما کے دوپٹے سے ناک پونچھی اور منہ صاف کیا، اس کے بعد ویڈیو میں مفتاح اسماعیل کے ساتھ کھڑے شخص ان کے کان میں کچھ کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل کو شدید تنقید کا نشانہ گیا۔ اورانہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے پاس ٹشو پیپر رکھا کریں۔ ایک ٹویٹر صارف نے ان کے اس عمل کو ہراسانی قرار دیا،جبکہ بعض نے اس کو غیر اخلاقی حرکت کہا۔بعض ٹویٹر صارفین نے نے لکھا کہ مفتاح اسمٰعیل کی جانب ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کیے جانے کے معاملے کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، تاہم دراصل یہ حساس اور برداشت سے باہر کا معاملہ ہے، اس عمل پر کسی بھی پارٹی رہنما نے سخت رد عمل نہیں دیا

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

شدید تنقید کے بعد متفتاح اسمٰعیل نے اس پر وضاحتی ٹوئٹ کی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ’غیر ارادی‘ طور اپنی بہن ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پکڑا، تاہم ’غلطی‘ کا احساس ہونے پر انہوں نے دوپٹے کو ہاتھ سے نکال دیا۔

انکا کہنا تھا کہ پہلی بارانہیں ایسے ہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے ٹشو کے ساتھ اپنا چہرہ اور ناک صاف کر رہے ہیں، تاہم غلطی کا ادراک ہونے پر انہوں نے ثانیہ عاشق سے معافی بھی مانگی۔

Back to top button