پیسے نہیں لیے، منحرف رکن وجیہہ قمر کا قرآن پرحلف

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پرحلف اٹھایا ہے کہ ان سے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا.

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ قمر نے کہا کہ کچھ دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں. انہوں نے تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی جانب سے مختلف اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کے حوالے سے کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک پہنچ گئے،

کیا ریاست مدینہ میں ایسی ہوتی ہے؟ ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر عوام کو پاگل بنانے کے لیے ایک ڈھونگ تھا بس. حکومت کی احتساب پالیسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالف جماعتوں کے اراکین کو نشانہ بنایا گیا.

منحرف رکن احمد حسین دیہڑ نے غلط خبر کی مذمت کر دی

انہوں‌ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ مجھے کسی نے پیسے دینے کا وعدہ نہیں کیا اور یہ بھی حلفیہ کہتی ہوں کہ میرے اوپر پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ’میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے متعلق بات کرسکتی ہوں تو کیا وزیر اعظم عمران خان بھی ایسا کرسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم حلفاََ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے ارد گرد لوگ کرپشن میں ملوث نہیں؟.

Back to top button