تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کا اہم اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا
متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف کل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس طلب کر لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود ، بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بی اے پی کے خالد مگسی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔
لیٹر گیٹ تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کی درخواست
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس میں ممبران کی تعداد مکمل کی جائے گی، اجلاس میں ائندہ کی حکمت عملی نئے وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت ہو گی۔