ایوان صدر میں ہونیوالی یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ

آج ایوان صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی گئی۔

حکام ایوان صدر کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو بارش کے سبب ملتوی کر کے 25 مارچ کو ہونا تھی۔

ایوان صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ صدر ہاؤس کی پارکنگ میں منعقد ہونا تھی تاہم آج ہونے والی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔

جیل میں ہوں یا باہر، پارٹی الیکشن جیتےگی

Back to top button