پاکستان چھوڑنے والےغیر ملکیوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار سےمتجاوز
غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 152 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔