پرویزالٰہی کو جیل میں سہولیات دینے کی یقین دہانی،درخواست نمٹادی گئی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جیل حکام کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو جیل میں تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹادی ۔
صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے اڈیالہ جیل میں مبینہ ناروا سلوک ،بی کلاس نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔ہوم سیکرٹری ،حکومت پنجاب،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں پرویزالٰہی کو عدالتی حکم پر بی کلاس سمیت تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ گھر کےکھانے ،فیملی سے 2بار ملاقات کی اجازت ہوگی۔عدالت نے تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کے
بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کی گرفتاری کاحکم
بعد درخواست نمٹادی۔