وزیر اعظم کی اخترمینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اخترمینگل کےکابینہ میں شمولیت سےمتعلق تحفظات پربات چیت کی گئی ، جس پر وزیر اعظم نے سردار اختر مینگل کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرئع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال تبادلہ خیال اور قومی امور پر مشاور ت کی گئی ۔
کیا شہبازشریف قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے؟
واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بھی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔