وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز چیلنج کردیے

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز عدالت میں چیلنج کردیے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹسز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیے ہیں.
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے چیلنج کیے گئے نوٹسز کی درخواست پر رجسٹرار نے اعتراض لگا دیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو انتخابی مہم چلانے پر نوٹسز جاری کیے تھے، جس کو وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر بائیو میٹرک کا اعتراض لگا دیا گیا ہے.
فلور کراسنگ پر کارروائی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن
اعتراض کے باوجود عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر بائیو میٹرک کا اعتراض لگایا تھا. مزید یہ کہ اعتراض کو دور کرنے کے لیے عدالت نے انہیں ایک دن کی مہلت دی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس ایک دن کا وقت ہے، بائیو میٹرک کا اعتراض دور کریں. انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت سہولت دے سکتی ہے لیکن بائیومیٹرک کی شرط ختم نہیں کی جا سکتی۔
