وزیر اعظم کے پاس گورنر راج نافذ کرنے کا اختیارنہیں رہا

رہنما جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، ان کے پاس ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی نہیں رہا. جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ٹرانسفر یا تقرری عمل میں نہیں لائی جا سکتی.

پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا تبادلے یا تقرری کا حکم غیرآئینی ہوگا۔ اپنی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی پوسٹنگ اقربا پروری کی ایک اعلیٰ مثال ہے. مولانا کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کی جانب سے فارن پوسٹنگ غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل ہے.

رہنما جے یو آئی ف کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد کسی قسم کی تقرری اور تبادلہ یا اسے واپس لینا غلط قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاربھی اب ان کے پاس نہیں رہا. مولانا نے ایسے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے.

Back to top button