ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،وزیراعظم عمران خان پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالاکنڈ نے وزیراعظم عمران خان کو مالاکنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔، وزیر اعظم عمران خان کو جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلہ کے مطابق وزیراعظم خود یا بذریعہ وکیل طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عمران خان 3 روز تک حکم نامہ پر الیکشن کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں۔

عمران خان کا بھارت کی تعریف کرنا بھونڈا ترین بیان قرار

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی وزیراعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

Back to top button