ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی،ایس پی سکیورٹی سے رجوع کی ہدایت

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو سیکیورٹی کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس عابدعزیزشیخ نےعمران خان کی درخواست پرسماعت کی ۔ جس میں سیکیورٹی نہ کرنے کےاقدام کوچیلنج کیا گیا۔
عدالت نےہدایت کی کہ ایس پی سیکیورٹی معاملہ کا جائزہ لیکر قانون کےمطابق فیصلہ کریں۔عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیراعظم کی پیشی کے لیے متعلقہ عدالت میں دینے کی ہدایت کی ۔
سرکاری وکیل نےبتایا کہ عمران خان کوسابق وزیراعظم کی حیثیت سےپولیس سیکیورٹی مل چکی ہے۔عدالت نےریمارکس دیئےکہ اگرسکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے ۔تودوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ۔
عمران خان نے درخواست میں سیکیورٹی کی فراہمی اور ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کیلئے استدعا کی تھی۔
