وزیراعظم کی ضلع کُرم کے لوگوں سے معذرت

وزیراعظم عمران خان نے ضلع کُرم کے لوگوں سے معذرت کر لی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے ضلع کرم کے لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ کرم پہنچ نہیں پائے. اسی کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں. وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی موقع ملا آپ سے ملاقات کے لیے ضرور آوں گا.

وزارت قانون کا منحرف اراکین کی 5 سالہ نااہلی کے آرڈیننس سے انکار

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کا ضلع کرم یں پارا چنار کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا. میڈیا ذرائع کے مطابق پارا چنار میں ہونے والا وزیر اعظم کا دورہ خراب موسمی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا جس کے بعد عوام کو جلسہ گاہ سے بغیر خطاب سنے ہی گھروں کی راہ لینا پڑی. اس حوالے سے حکمران جماعت کے رکن اسمبلی اقبال میاں کی نے بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان پاراچنار نہ آ سکے۔ واضح رہے کہ اس وقت پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں موسم خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.

Back to top button