حسان نیازی نے درخواستِ ضمانت دائرکردی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان Imran Khanکےفوکل پرسن حسان خان نیازی Hasan Khanکی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گئ۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائرکی گئی ہے۔

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سےمتعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا۔حسان نیازی کی درخواستِ ضمانت پرعدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیاتھا،عدالت نےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

رمضان المبارک،سعودی عرب کا سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کاحکم

Back to top button